ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اننت ناگ کے علاوہ کشمیر کے سبھی حصوں سے کرفیو ہٹایا گیا

اننت ناگ کے علاوہ کشمیر کے سبھی حصوں سے کرفیو ہٹایا گیا

Tue, 26 Jul 2016 20:55:08    S.O. News Service

سری نگر ، 26؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وادی میں17دنوں کی بدامنی کے بعد آج اننت ناگ قصبے کو چھوڑ کر کشمیر کے سبھی حصوں سے کرفیوکوہٹا لیاگیاہے ۔حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعدہوئی جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں47لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 5500افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ اننت ناگ شہر کو چھوڑ کر آج کشمیر کے تمام حصوں سے کرفیو ہٹا لیاگیا۔افسر نے بتایا کہ ضلع میں کوئی کرفیو یا لوگوں کی سرگرمیوں پر روک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حالانکہ قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کے لیے وادی کے دیگر حصوں میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی جاری رہے گا۔وانی کی موت کے ایک دن بعد احتیاطا 9 ؍جولائی کو پورے کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔مظاہرین اور سیکورٹی فورسزکے درمیان ہوئی پر تشددجھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 47؍افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5500افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔موبائل ،ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات اور ٹرین سروس 18ویں دن بھی ٹھپ رہیں جبکہ علیحدگی پسند گروپوں کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال کی وجہ سے اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر رہے علیحدگی پسندگروپ پہلے ہی شام دو بجے کے بعد ہڑتال میں نرمی کا اعلان کر چکے ہیں ۔بہر حال، انہوں نے کل سے 29؍جولائی تک تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔علیحدگی پسند گروپوں نے کل کولگام تک مارچ نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


Share: